23 مارچ 2013 - 19:30

ريٹائرڈ جنرل پرويز مشرف اتوار کو پاکستان پہنچ گئے.

ابنا: پرويزمشرف کا کہنا ہے کہ صہبا مشرف بعد ميں پاکستان آئيں گي - پرويز مشرف کو  کراچي ميں  ايک جلسے سے خطاب کرنا تھا مگر انہيں اس کي اجازت نہيں دي گئي  جس کے بعد انہوں نے اعلان کيا تھا کہ وہ کراچي ائرپورٹ پر پريس کانفرنس کريں گے مگر سيکورٹي وجوہات کي بنا پر يہ پريس کانفرنس بھي ملتوي کردي گئي اب  پرويز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ بدھ کو چک شہزاد ميں پريس کانفرنس کريں گے - تحريک طالبان پاکستان نے پرويز مشرف کو پاکستان پہنچتے ہي قتل کرنے کي دھمکي دي ہے- پاکستاني ذرائع کے مطابق تحريک طالبان پاکستان  کي جانب سے جاري کردہ ايک ويڈيو کلپ ميں کہا گيا ہے کہ ٹي ٹي پي نے مشرف کو قتل کرنے کے لئے ڈيتھ اسکواڈ قائم کرديا ہے-مشرف کا کہنا ہے کہ وہ دھمکيوں کے باوجود ملک ميں ہونے والے عام انتخابات ميں حصہ لينے کے لئے پاکستان ضرور جائيں گے- پرويز مشرف پر ملک کي سابق وزيراعظم بے نظير بھٹو اور بلوچستان کے سابق وزيراعلي نواب اکبر خان بگٹي کے قتل ميں ملوث ہونے کے بھي الزامات ہيں-پاکستان کي ايک عدالت نے پرويز مشرف کي ضمانت قبل از گرفتاري منظور کر لي ہے جس کے بعد پرويز مشرف نے پاکستان آنے کا اعلان کيا ہے- ......./169